جٹال میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ صدر بیرونی کے علاقے جٹال میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کرکے ایک شخص قتل کردیا گیا جبکہ مقتول کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا ڈی ایس پی صدر سرکل فرحان اسلم جائے وقوعہ پہنچ گئے جہاں بتایا گیا کہ محمد اکبر اور بشارت وغیرہ کے درمیان چھ مرلہ زمین کا تنازعہ تھاآج دونوں فریقوں میں جھگڑا ہوگیا فائرنگ سے محمد اکبر موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا یوسف شدید زخمی ہوگیا پولیس مخالف فریق کے خلاف تفتیش کر رہی ہے مقتول کی نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردی گئی جائے وقوعہ سے شواہد بھی پولیس نے قبضے میں لے لئے ۔