بینک روڈ صدرپر تجاوزات کے خلاف آپریشن ، سٹال ، ٹھیئے لگانے والے سراپا احتجاج
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بینک روڈ صدر میں کنٹونمنٹ بورڈ کے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران فوڈ سٹریٹ میں سٹال ، ٹھیئے لگانے والے سراپا احتجاج بن گئے اور سرکاری عملے کے سامنے سراپا احتجاج بن گئے تاجروں نے بورڈ کے انسپکٹرارسلان گجر اورایک گارڈ کوسر پر وار کرکے زخمی کردیازخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا اس دوران مارکیٹ بند کردی گئی تاجر احتجاج کرتے رہے جس کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ مرزا جاوید نفری سمیت پہنچ گئے اور بینک روڈ پر احتجاج کرکے سڑک بلاک کرنے والوں کو راستے سے ہٹا دیا جس کے بعد شدید جام ٹریفک چل پڑی ۔