ملک ابرار احمد کو مسلم لیگ ن راولپنڈی کا ڈویژنل صدر مقرر کردیا گیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سابق ایم این اے ملک ابرار احمد کو پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کا ڈویژنل صدر مقرر کردیا گیا جبکہ دیگر ڈویژنل عہدیداروں میں تنویر اسلم ملک کو سینئر نائب صدر ، ملک سہیل کمبڑیال کو جنرل سیکرٹری اور چوہدری ندیم خادم کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے صدر نے منظوری دے دی جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور پنجاب کے جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن سردار اویس احمد خان لغاری کے دستخطوں سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ۔
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فیڈرل کیپیٹل کے چیف آرگنائزر اور اسلام آباد سے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) پختونخوا کے جنرل سیکریٹری مرتضی جاوید عباسی نے راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے سابق رکن قومی اسمبلی ملک ابرار کو مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کا صدر بننے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے مبارکباد کے پیغام میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ملک ابرار کی صدارت میں مسلم لیگ ن راولپنڈی میں ایک نئی آب وتاب کے ساتھ سامنے آئے گی۔انہوں نے کہا ملک ابرار پارٹی کا اثاثہ ہیں اور مسلم لیگ ن کے لئے ان کی خدمات اور قربانیاںکسی سے ڈھکی چھی نہیں ہیں۔