کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے ویسٹریج بازار میں دکانیں سیل کرنے پر تاجروں کی مذاحمت
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے عملے کی جانب سے ویسٹریج بازار میں دکانیں سیل کرنے پر تاجروں نے شدید مذاحمت شروع کردی اور شٹر ڈائون کردئیے تاجروں اور کنٹونمنٹ بورڈ کے عملے میں شدید ہاتھا پائی بھی ہوگئی صدر انجمن تاجران میرزمان نے کہا کہ ہم اپنے مطالبات کی منظوری تک اب دکانیں بند رکھیں گے ویسٹریج کے آس پاس گھروں میں بھی دکانیں ہیں جہاںبزنس ہو رہے ہیں لیکن انہیں کوئی نہیں پوچھتا کنٹونمنٹ کا عملہ صرف ہمارے مارکیٹ میں آکر تاجروں کو ہراساں کرنے آئے روز آجاتا ہے جبکہ ہم اپنے کوائف بھی پورے کرتے ہیں ادھر کنٹونمنٹ بورڈ کی ٹیم کے سربراہ نے تھانہ ویسٹریج میں کار سرکار میں مداخلت اور ہاتھا پائی کے الزامات کے تحت قانونی کارروائی کیلئے درخواست دے دی ۔