ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج کا کیمپ جیل کا دورہ،، معمولی جرائم کے 87حوالاتی رہا
لاہور (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج امجد علی شاہ نے گذشتہ روز کیمپ جیل کا دورہ کیا اس موقع پرانھوں نے جیل ہسپتال، کیچن سمیت مختلف بارکوں کادورہ کیا اور جیل سپرٹنڈنٹ اسد وڑائچ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کوتسلی بحش قرار دیا۔ انھوں نے جیل میں معمولی جرائم کے الزام میں موجود 87حوالاتیوں کو رہا کرنے کے احکامات دئیے ۔