فیروزوالہ:خان پورنہر کے قریب ڈاکووں نے ناکہ لگا کر چار افراد کو لوٹ لیا
فیروزوالہ (نامہ نگار )لاہور روڈ کی آبادی خان پورنہر کے قریب ڈاکووں نے ناکہ لگا کر چار افراد کو لوٹ لیا بتایا گیا ہے کہ وقاص ، افضل اور عبدالستار وغیرہ اپنے ساتھیو ں کے ہمراہ آرہے تھے کہ ڈاکوو ں نے اسلحہ تان کر انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دے کر نقدی اور موبائل فون چھین لئے ڈاکوو ںنے عباس علی سے موٹر سائیکل چھین لی جبکہ نامعلوم افراد گھر کے باہر کھڑی گل خان کی موٹرسائیکل چور ی کر کے فرار ہو گئے ڈاکووں نے طاہر محمود کے گھر داخل ہو کر ڈیڑھ لاکھ روپے رقم ، تین لاکھ کے زیورات ، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے ۔ نامعلوم چوروں نے دکان کے تالے تو ڑ کر ہزارو ں روپے کا سامان چور ی کر کے لے گئے ۔