مختصر عدالتی خبریں
لاہور(وقائع نگار خصوصی+ اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے ذیشان شیراز کی دائردرخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے 27 نومبر کو جواب طلب کر لیا۔ہائیکورٹ نے ایڈشنل چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ہائیکورٹ نے ایڈشنل چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف شیخ عدنان احمد کی دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ بخشی خانہ میں دوافراد کے قتل میں ملوث چھ افراد کی بریت کیخلاف اپیل پرسماعت بغیر کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ ہائیکورٹ نے چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز سکینڈل کیس میں گرفتار امتیاز احمد چیمہ کی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کر لیا۔احتساب عدالت میں پولیس میں 70 کروڑ روپے کرپشن اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سابق ڈی پی کامران ممتاز سمیت چھ ملزمان کے مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو دوبارہ 29 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔