مختلف جرائم میں ملوث 68ملزمان گرفتار،مال مسروقہ،منشیات و ناجائز اسلحہ برآمد
لاہور(نمائندہ خصوصی) صدر ڈویژن کی زیرِنگرانی اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران 68ملزمان کوگرفتار کیا گیا۔ 02ڈکیت وچورگینگز کے05 ملزمان کے قبضہ سے02 لاکھ روپے مالیت کامال مسروقہ برآمد کیا گیا07ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 07پسٹلزاور گولیاں برآمد کی گئیںمنشیات فروشی میں ملوث15ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 76 کلوگرام سے زائد چرس،20کلو گرام افیون اور122 لیٹر شراب برآمد کی 05عادی و اشتہاری مجرمان کو بھی حراست میں لیا قمار بازی میں ملوث 22ملزمان کو حراست میں لے کر ان سے دائو پر لگی ہزاروں روپے نقدی بھی برآمد کی ون ویلنگ اورکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر13ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔