قومی کرکٹر بابر اعظم نے 25ویں سالگرہ منائی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے نائب کپتان و مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم نے 25 ویں سالگرہ فیصل آباد میں منائی۔ان کی سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر پر صارفین نے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے‘ بابر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ پاکستان کی رنز مشین کو سالگرہ مبارک۔وہ 15اکتوبر 1994ء کو لاہور میں پیدا ہوئے ۔