خطبہ
خدا لگتی کہئے کہ جب آپ جمعہ کی نماز ادا کر کے آتے ہیں تو اگر کوئی آپ سے پوچھے کہ امام صاحب نے آج کے خطبہ میں کیا کہا ہے تو یقیناً آپ کچھ بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہوتے۔ کیونکہ اکثر خطباء کی تقریر موضوعاتی ہونے کی بجائے مختلف مضامین پر مشتمل ہوتی ہے۔ اور پھر وہ اپنے فرمودات کو عوامی و معاشرتی مسائل اور ضروریات کے ساتھ جوڑنے کی بھی کوشش نہیں کرتے۔ ہماری دیہاتی مساجد میں خطبہ جمعہ کے نام یہ ایسی ایس گفتگو ہوتی ہے جس کا دین سے کوئی تعلق نہیں۔ اسی قسم کی تقریر راقم کو چنیوٹ کی ایک مسجد میں سننے کو ملی تھی، جس میں موصوف جناب رسالتمابؐ ، حضرت جبرائیلؑ اور حضرت فاطمتہ الزہراؒؓ کے درمیان فرضی گفتگو کی تفصیلات بیان کر رہے تھے۔
اہل ایمان کو ایجوکیٹ کرنے اور حقیقی اسلام سے آگاہ کرنے کے لیے ملک بھر کی مساجد میں موضوعاتی خطبات رائج کرنے کی شدید ضرورت ہے۔ ہر جمعے قرآن و حدیث اور حالات حاضرہ کی روشنی میں ا یک نیا موضوع جو عملی زندگی میں خلقِ خدا کی رہنمائی کرتا ہو۔