ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ اس وقت بجلی کی فی یونٹ قیمت 11روپے71پیسے ہے،حکومت کو 14روپے22پیسے فی یونٹ بجلی مل رہی ہے،فی یونٹ میں2روپے63پیسے نقصان ہورہا ہےگرمیوں میں حکومت کو نقصان ایک ارب 80کروڑ یومیہ نقصان ہے،نیپرا بجلی کی قیمت کا تعین کر تا ہے،قائداعظم سولرپلانٹ سے بجلی کی قیمت 17روپے سے زائد ہے، غریب لوگوں کے اکاوَنٹس سے کروڑوں روپے نکل رہے ہیں،احتساب اور کرپشن کےخلاف فریم ورک بنایا ہے،کوشش ہے بجلی کی قیمتوں سے غریب عوام اثرانداز نہ ہوں،ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے نئی مثال قائم کی،ضمنی الیکشن میں پہلی بار حکمران جماعت لاتعلق رہی، لاتعلقی کےباوجود35میں سے17نشستوں پر کامیاب ہوئے،اپوزیشن مل کر بھی تحریک انصاف کا مقابلہ نہ کرسکی،ہماری کوشش ہے معاملات کو بہتر اورٹھیک کریں،کچھ لوگ کہتے ہیں اپوزیشن کے ساتھ بنا کر رکھیں،ایسا ہی کرنا ہے توتیسری جماعت کی ضرورت نہیں تھی.فواد چودھر ی کا کہناتھا کہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے وہ تبدیلی چاہتے ہیں یا نہیں،پاکستان عالمی دنیا میں تنہا نہیں ہے،تمام ملکوں سے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں،عام آدمی کےلیے گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائیں.