پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما او پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور‘ سوات اور اٹک سے مسلم لیگ (ن) نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے‘ عمران خان کی چھوڑی ہوئی سیٹیں دوبارہ پی ٹی آئی نہیں جیت پائی‘ ڈالر کے ساتھ مذاق ہورہا ہے‘ عوامی عدالت میں سرخرو ہونا نصیب ہوا ہے۔ منگل کو حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر عوامی عدالت میں سرخرو ہونا نصیب ہوا ہے۔ لاہور‘ سوات اور اٹک سے مسلم لیگ (ن) نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ عمران خان کی چھوڑی ہوئی سیٹیں دوبارہ پی ٹی آئی نہیں جیت سکی۔ ڈالر کے ساتھ مذاق ہورہا ہے۔ سٹاک مارکیٹ زمین بوس ہوگئی ہے وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024