مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے کہا کہ لاہور میں احتساب عدالت کے باہر نفری حکومت پر خوف ظاہر کرتا ہے‘ شہباز شریف کو دس فٹ کے کمرے میں رکھا گیا ہے‘ شہباز شریف سے متعلق کارروائی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی قیادت پر فخر ہے کارکنوں کو نیب کورٹ کے اندر نہیں جانے دیا گیا۔ لاہور میں احتساب عدالت کے باہر نفری حکومت پر خوف ظاہر کرتا ہے۔ شہباز شریف کو دس فٹ کے کمرے میں رکھا گیا ہے۔ نیب کی تحقیقات میں ایک روپے کرپشن کا بھی الزام نہیں۔ ملک محمد احمد خان نے کہا نیب کے پاس مزید ریمانڈ کی وجوہات نہیں حکومت نے سیاسی ٹمپریچر بڑھا دیا ہے شہباز شریف اسمبلی میں خود اس معاملے پر گفتگو کریں گے۔ شہباز شریف سے متعلق کارروائی قانون کی خلاف ورزی ہے اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری غیر معمولی واقعہ ہے۔ ایک ایسے شخص کو گرفتار کرنا مناسب نہیں جو ہر پیشی پر حاضر ہو۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024