کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں تیزی رہی۔ 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنس کا اضافہ ہوا۔منگل کو کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 36 ہزار 767 پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم کچھ دیر بعد ہی کاروبار میں اچانک تیزی آئی اور 100 انڈیکس 500 پوائنٹس سے زائد اضافے کے بعد 37 ہزار 268 پر پہنچ گیا۔مارکیٹ میں دس بجے کے بعد ایک بار پھر کاروبار میں منفی رجحان پیدا ہوا تاہم مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس تین سال کی کم ترین سطح پر آ گیا تھا۔گزشتہ روز 100 انڈیکس میں 750 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جب کہ گزشتہ ہفتہ کے آخری کاروباری دن جمعہ کے روز مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا اورانڈیکس میں 800 سے زائد پوانٹس کی کمی ہوئی تھی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024