پاک بحریہ نے پی این ایس معاون جدید ٹیکنالوجی سے لیس جہاز کا افتتاح کر دیا ، جہاز مختلف قسم کے میری ٹائم آپریشنز سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے جہاز بیک وقت دو ہیلی کاپٹرز ڈیک پر رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔منگل کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے تیار کردہ نئے فلیٹ ٹینکر کی کمیشننگ کی تقریب ہوئی۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی کو اکیس توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔ صدر عارف علوی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ فلیٹ ٹینکر ترکی کے تعاون سے کراچی شپ یارڈ میں تیار کیا گیا جہاز کو پی این ایس معاون کا نام دیا گیا۔ یہ جہاز مختلف قسم کے میری ٹائم آپریشنز سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے جہاز بیک وقت دو ہیلی کاپٹرز ڈیک پر رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024