لاہور:شہباز شریف نے جج کے سامنے بیان میں کہا کہ اگرآپ سمجھتےہیں میں بڑاسخت گیرہوں توکیسے ممکن تھا کہ نیلامی ہوئی۔مجھےپہلی باربلایاتوانھوں نےکہاآپ جنرل کیانی کےبھائی کوفائدہ پہنچاناچاہتےتھے۔شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے کہا کہ میں نے پھر ان کے خلاف معاملہ اینٹی کرپشن میں کیوں بھیجا۔2008میں کامران کیانی نےکہاٹھیکہ مجھےدیں تومیں نےاسکی شکایت جنرل اشفاق کیانی سےکی،شہبازشریف نے کہا کہ مجھ پرٹھیکہ دیکرجنرل اشفاق کیانی کوخوش کرنےکاالزام لگایاگیا،حالانکہ حقائق برعکس ہیں۔میں اپنی جانب سے زبانی احکامات دینے کے نیب کی بیان کی تصدیق کرتا ہوں،شہبازشریف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہمیں نے تو کنٹریکٹ میں پیسے بچائے، مجھےتو اللہ کا شکر ہے کہ پنجاب اسپیڈ کہتےہیں۔جہاں سورج کی روشنی تک نہیں جاتی،میں وہاں24 گھنٹےبندہوں،شہبازشریف نے کہا کہ میں پاکستانی ہوں،مجھےاس پر فخر ہے،میں بھی انسان ہوں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024