اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف فلیگ شپ ریفرنس میں پیشی کیلئے عدالت پہنچ گئے ۔جہاں لیگی رہنماوں نے ان کا استقبال کیا۔ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کریں گے.
فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت آج احتساب عدالت میں ہو گی جس میں پیش ہونے کیلئے نوازشریف اسلام آباد پہنچ گئے۔ عدالت آمد پر ن لیگی رہنماوں نے نوازشریف کا استقبال کیا۔ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فلیگ شپ ریفرنس میں لگائے جانے والے الزامات میں کہا گیا ہےکہ نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز فلیگ شپ کمپنی کے ڈائریکٹر تھے اور انھوں نے بیرون ملک مہنگی جائیدادیں خریدیں۔ ملزمان اپنے اثاثوں کی قانونی حیثیت ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ نواز شریف متعدد مواقع ملنے کے باوجود اثاثوں کے ذرائع ثابت کرنے میں ناکام رہے اور کرپشن کے مرتکب پائے گئے۔ نیب قوانین کے مطابق مذکورہ کرپشن کے باعث نواز شریف کا فعل قابل سزا جرم ہے۔