آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کنٹرول لائن پربھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے کنٹرول لائن کے قریب رہنے والے بچوں، خواتین اوربزرگ شہریوں کو نشانہ بنانے کومعمول بنالیاہے۔ایک بیان میں انہوں نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کاسختی سے نوٹس لیاجائے۔انہوں نے چڑی کوٹ میں بھارتی فائرنگ سے ز خمی ہونے والے آٹھ سالہ بچے کے اہلخانہ سے ہمدردی کااظہارکیا اورانہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمی بچے کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024