ابوظہبی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج سے شروع ہورہا ہے۔
شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔
اوپنر امام الحق کے زخمی ہونے کے بعد فخر زمان کو آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کرائے جانے کا امکان ہے جب کہ شاداب خان کو 12ویں کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق، محمد حفیظ، اظہر علی، حارث سہیل، بابراعظم، فہیم اشرف، بلال آصف، محمد عباس، محمد رضوان، عثمان صلاح الدین، وہاب ریاض، یاسر شاہ، میر حمزہ اور شاداب خان شامل ہیں۔