وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 100 روزہ ایجنڈے میں ملک میں ٹرینوں کا جال بچھا دوں گا۔ تفصیلات کے مطابق سکھر میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے موہن جو دڑو ایکسپریس کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں سلمان صادق شیخ سمیت دیگرافسران نے شرکت کی۔موہن جو دڑوایکسپریس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ موہن جو دڑو ایکسپریس روہڑی سےکوٹری تک چلے گی۔وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے کوسی پیک منصوبے میں اہم کردارحاصل ہوگا، 100 روزہ ایجنڈے میں ملک میں ٹرینوں کا جال بچھا دوں گا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں مال ٹرینوں کو دگنا کروں گا، ریلوے کے مزدوروں کومراعات دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جتنی غربت سکھرمیں دیکھی اتنی پاکستان میں کہیں نہیں دیکھی، بڑے لوگوں کے جیل جانے تک کرپشن ختم نہیں ہوگی۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں غریبوں کا ریلوے منسٹرہوں، میری موجودگی میں کسی کچی آبادی کونہیں ہٹایا جائے گا۔وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ ریلوے میں جہاں کوئی غلطی ہوگی ذمہ دار ڈی ایس ہوگا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024