سابق وائس چانسلر کے ساتھ نیب کے ناروا سلوک کے خلاف بی زیڈیو اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کا احتجاج
ملتان(نمائندہ نوائے وقت) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جناح آڈیٹوریم میں نیب کے طرف سے سابقہ وائس چانسلرز کے ساتھ غیرمناسب رویہ پر احتجاجی ریلی کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں یونیورسٹیوں کے سینیئر اساتذہ اور سابقہ وائس چانسلروں کو ہتھکڑیاں لگانے اور ان کی تذلیل کو مشتہر کرنے کی سخت مذمت کی گئی۔ریلی کے شرکاء سے صدر ڈاکٹر عبدالستار ملک ، جنرل سیکرٹری انجینئر یاسر انور چوہدری ، نائب صدر ڈاکٹر محمد ریاض،انجینئر ارسلان صدیقی اور دیگر اساتذہ نے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کے مقدس پیشہ کی اہمیت کو اجاگر کیا مقررین نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر مجاہد کامران ، ڈاکٹرمحمد اکرم چوہدری اور دیگر پروفیسر صاحبان کو رہا کیا جائے۔ شرکاء سے ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی ، ڈاکٹر سعید اختر ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم اور ڈاکٹر رحمی عمران نے بھی خطاب کیا۔