ایم پی اے عطاء الرحمن کاچک نمبر 137 دس آر کا دورہ‘ کارکنوں نے شاندار استقبال کیا
ٹھٹھہ صادق آباد (خبرنگار) چک نمبر 137 دس آر میں ایم پی اے حاجی عطاء الرحمن نے اپنے حلقے میں جیت کے بعد پہلا دورہ کیا جان نثار کارکنان نے پھولوں کے ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال کیا گیا حاجی عطاء الرحمن نے کہا کہ چک نمبر 137 دس آر کا میری جیت میں بڑا ہاتھ ہے میرے دروازے آپ لوگوں کے لئے چوبیس گھنٹے کھولیں ہیں اس موقع پر چوہدری شہزاد فیصل ارائیں قطب الدین رحمانی ملک الطاف ڈانگرہ حاجی رضا کویتی چوہدری امین چوہدری جاوید چوہدری ساجد ڈاکٹر منظور چوہدری عبدالسلام گجر راؤ خلیق احمد اور دیگر دوست بھی ان کے ہمراہ تھے۔