ملتان‘ ایپکا ایکسائز یونٹ کی جنرل باڈی کا اجلاس‘ افسران کے ملازمین سے ہتک آمیز سلوک کی مذمت‘ مطالبات ڈائریکٹر کو پیش
ملتان (سماجی رپورٹر) ایپکا ایکسائز یونٹ کی جنرل باڈی کے اجلاس میں ایکسائز ملازمین نے افسران پر الزامات عائد کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایکسائز ملتان کو اپنے مطالبات پیش کر دئیے جن میں کہا گیا ہے کہ بعض افسران ملازمین سے ہتک آمیز سلوک برقرار رکھے ہوئے ہیں جو قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ رات کی چیکنگ اور پراپرٹی سیلنگ کی کوئی قانون اجازت نہیں دیتا لیکن افسران ان پر اپنی مرضی مسلط کر رہے ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایپکا ایکسائز ملتان کے صدر ملک عبدالمجید نانڈلہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری نیاز احمد ڈھلوں نے کہا کہ ایپکا تنظیم ملازمین کے مفادا ت کے تحفظ کے لئے بنائی گئی ہے لیکن بعض عناصر افسران بالا کی خوشنودی حاصل کرنے اور ہماری کاز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں جو ہم کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے اجلاس سے ریحان فاروق جاٹ ساجد علی زمن خان مہتاب گجر عمیر یوسف محمد زبیر اور عبدالجبار نے بھی خطاب کیا۔