حکومت کے ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کئے گئے اقدامات تسلی بخش ہیں: علامہ الیاس گھمن
کبیروالا(نامہ نگار) اتحاد اہل سنت والجماعت عالمی کے مرکزی امیر علامہ محمد الیاس گھمن نے جامعہ سراج العلوم کبیروالا میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کو بھی اپنی مدت اقتدار پوری کرنے کا حق ملنا چاہیے،پاکستان کی موجودہ ابتر معاشی صورت حال کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں اوراُن کی خطائوں اور غلطیوں کی سزا موجود حکومت کودینا درست عمل نہیں ہے موجودہ حکومت کے ملکی ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات تسلی بخش ہیں ،مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافے کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں ۔مزید کہا کہ دینی مدارس اسلامی اقدار اور تعلیمات نبویؐ کی ترویج واشاعت میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں اجتماع سے علامہ مفتی خالد محمود ‘ مولانا عمرفاروق اصغر‘ مولانا امداد اللہ ،حافظ محمد امجد زکریا ،مولانا حسنین حیدر نے بھی خطاب کیا۔