چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ملتان ائیر پورٹ آمد‘ بذریعہ روڈ بہاولپور روانہ
ملتان (سپیشل رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد یاور علی خان چیف جسٹس ریٹائرمنٹ سے قبل اپنے اعزاز میں دی گئی بہاولپور میں تقریبات میں شرکت کرنے کے لئے گزشتہ رات ملتان ائیر پورٹ پہنچے جہاں سینئر جج ملتان بنچ چوہدری محمد مسعود جہانگیر نے دیگر ججز جسٹس چوہدری مشتاق احمد چوہدری محمد اقبال اور جسٹس شاہد کریم سمیت دیگر ججز کے ساتھ استقبال کیا جس کے بعد فاضل چیف جسٹس ائیر پورٹ سے بذریعہ سڑک بہاولپور روانہ ہو گئے اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان بھی ان کے ہمراہ تھے مزیدبرآں ان کی 17 اکتوبر کو ملتان آمد متوقع ہے۔