ملتان، بی زیڈ یو کے انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن میں فوڈ بیکری کا افتتاح
ملتان(نمائندہ نوائے وقت) انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں فوڈ بیکری کا افتتاح ڈائریکٹر تعلقات عامہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ، چیئرمین شعبہ سیاسیات ڈاکٹر مقرب اکبر ، ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید اخترنے کیا ۔ اس موقعہ پر ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید اختر نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن بہاء الدین زکریایونیورسٹی جنوبی پنجاب کا واحد ادارہ ہے ۔ جو خوراک کو محفوظ کرنے اور حفظان صحت کے قوانین کی تعلیم کے فروغ میں اپنا نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر محمدریاض ، ڈاکٹر احسن ستار ، ڈاکٹر انیلہ حمید ، ڈاکٹر طارق، میمونہ امیر اور ڈاکٹر عدنان، اساتذہ و طلباء طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھے۔