مسلم لیگ ق کے امیدوار کی جیت سے ثابت ہوگیا چوہدری برادران کی سیاست ختم کرنیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں: طارق گجر
ملتان(اسپیشل رپورٹرا)چوہدری سالک حسین اورچوہدری مونس الہی کی جیت نے ثابت کردیا کہ چوہدری برادران کی سیاست کو ختم کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں عمران خان وزیراعظم کے ساتھ مل کر ہم ملک سے کرپٹ اور چورلٹیروں کو بھاگنے پر مجبور کردیں گے اور بیرون ملک سے اربوں واپس لے کے پاکستان کے قرضے اتاردیں گے مسلم لیگ ق مضبوط اور فعال ہورہی ہے اور جلد ہی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہوگی ان خیالات کااظہار مسلم لیگ کے رہنما چوہدری طارق گجر ، رانا محمد حفیظ، مرید عباس بپی نے کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رانا وقار میاں ناصر ، مہر اصغر ، چوہدری صالح، عامر گجر، ڈاکٹر وسیم صفدر، رانا اسامہ ودیگر شریک تھے۔