ہاتھ دھونے کے نتیجہ میںڈائریا سے ہونیوالی اموات سے 50 فیصد تک بچا جا سکتا ہے: ڈاکٹر غلام مصطفی
ملتان (وقائع نگار) پروفیسرآف پیڈز میڈیسن ڈاکٹر غلام مصطفی نے کہا ہے کہ صابن اور پانی سے ہاتھ دھونے کے نتیجے میں نہ صرف ڈائریا سے ہونے والی اموات سے50 فیصد تک بچا جا سکتا ہے بلکہ سانس اور پیٹ کی بیماریوں سے بچائو ممکن ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد بچوں کی شرح اموات میں کمی لانے کے لئے لوگوں کو ہاتھ دھونے کی طرف راغب کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیلپنگ ہینڈ فاونڈیشن کے زیراہتمام انسٹیوٹ آف مدر ا ینڈ چائلڈ کیئر میں ہاتھ دھونے کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر نے زہرا بھی خطاب کیا۔ پروگرام منیجر صائمہ عاشق نے اس موقع پر شرکاء کو ہاتھ دھونے کا عملی مظاہرہ کر کے دکھایا اور ہاتھ دھونے کے 8 اہم مراحل کے بارے میں تفصیل بتائی۔