چیئرمین انجمن تاجران ملتان کی اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات‘ بغیر پلر کے آہنی شیڈز کو نہ ہٹانے کا مطالبہ
ملتان (نیوز رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران ملتان کے چیئرمین خالدمحمود قریشی نے کہا ہے کہ ملتان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن قابل ستائش ہے ایسی مارکیٹیں اور دکانیں جن کے اوپر موسمی اثرات سے بچنے کے لئے بغیر پلر کے آہنی شیڈ لگے ہوئے ہیں ان کو نہ ہٹایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ملتان ظہیرعباس شیرازی سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رہائشی علاقوں میں مکانات کے آگے گرین بیلٹس کے نام پر قبضہ اور غیرقانونی شیڈز جوکہ راہ گزر پر پلرز پر بنائے گئے ہیں ان کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔ اے سی ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ مارکیٹوں‘ دکانوں کے آگے آہنی شیڈز جوکہ پلرز کے بغیر نصب ہوں گے ان کو نہیں گرایا جائے گا مگر سرکاری حدود کی خلاف ورزی ہرگز قبول نہ ہو گی۔