دیہی علاقوں میں گھروں سے باہر جانور باندھنے غسل خانہ بنانے اور کوڑاکرکٹ پھینکنے پر پابندی عائد
ملتان(خبرنگار خصوصی) کلین اینڈ گرین پروگرام کے صوبائی حکومت نے صوبہ بھر میں دیہی علاقوں میں گھروں سے باہر جانور باندھنے باہر غسل خانہ بنانے کوڑا کرکٹ پھینکنے پر پابندی عائد کر دی ہے اس سلسلے میں یونین کونسلوں کے چیئرمینوں و سیکرٹریز نے مساجد سے اعلانات کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس میں رہائشیوں کو ہدایات دی جا رہی ہیں اس کے علاوہ تجاوزات ازخود ختم کرنے کی بھی وارننگ دی جا رہی ہے۔