الیکشن ٹربیونل ہائیکورٹ ملتان کا ایم این اے افتخار احمد کو 18اکتوبر کو جواب پیش کرنے کا حکم
ملتان(سپیشل رپورٹر)الیکشن ٹربیونل ہائیکورٹ ملتان نے ممبرقومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان کو 18اکتوبر کو جواب پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے یہ احکامات سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید د احمد خان دستی کی جانب سے انتخابی عذرداری پر سماعت کے بعد دیئے ہیں۔ جس میں مئوقف اختیار کیا گیا تھا کہ قومی انتخابات میں حلقہ این اے 184مظفر گڑھ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نوابزادہ افتخار احمد خان کو کامیاب قرار دیا گیا ہے جبکہ وہ بنک کے ناہندہ ہیں اور کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت درست معلومات ظاہر نہیں کی ہیں ۔ اس موقع پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کلیم اللہ جھنڈیر اور مقامی بنک کے چوہدری شکیل بھی عدالت کے حکم پر پیش ہوئے۔