سیاسی‘ معاشی اور معاشرتی نظام میں تبدیلی کے بغیر ریاست مدینہ کا خواب مکمل نہیں ہو سکتا: ڈاکٹر عبدالسمیع
ملتان (نامہ نگار خصوصی) تنظیم اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ ڈاکٹر عبدالسمیع نے کہا ہے کہ جب تک سیاسی‘ معاشی اور معاشرتی نظام میں تبدیلی نہیں آتی اس وقت تک ریاست مدینہ کا خواب مکمل نہیں ہو سکتا ملک کو بحرانوں میں مبتلا کرنے کی تمام تر ذمہ داری سودی نظام ہے آئی ایم ایف سے نجات سے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تنظیم اسلامی جنوبی پنجاب کے زیراہتمام ریاست مدینہ کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تنظیم اسلامی جنوبی پنجاب کے امیرالاسلام محمد ارسلان فوجی نذیر احمد سلیم اختر ناصر انیس اور عمر فاروق سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریاست مدینہ ہر قسم کی بے حیائی فحاشی عریانی راگ رنگ اور رقص و سرور سے پاک تھا اگر پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر گامز ن کرنا ہے تو تمام برائیوں کا خاتمہ کرنا ہو گا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کو کرپشن بے حیائی اور لوٹ مار سے پاک کرکے ہی دم لے گی انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر قائم کرنے کا خواب پورا ہو گا۔ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے کہا ہے کہ تنظیم اسلامی نے ریاست مدینہ کے سلسلے میں عوامی آگاہی مہم شروع کر کے اپنے حصے کی شمع جلا دی ہے اس موقع پر مرزا اطہر رئیس جمشید الرحمان اشتیاق احمد کلیم عمر محمد عبدالرزاق ڈاکٹر محمد کلیم عطاء اللہ ناصر سلطان جام عابد حسین راؤ محمد عمر فاروق سمیت تنظیم اسلامی کے عہدیداروں و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔