کہروڑ پکا: بستی کندووالا کا ٹرانسفارمر 6 روز سے خراب‘ اہل علاقہ کا احتجاج
کہروڑپکا ( خبر نگار)کہروڑپکا کے نواحی علاقہ بستی کندو والہ کے تین سو کے لگ بھگ گھروں میں بجلی کی سپلائی6 روز سے ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے بند ہے جس کی وجہ سے پانی کی کمی ہونے پر علاقہ مکین بچے اور جانو پانی کو ترس گئے ہیں ایس ڈی او اور ایکسین میپکو کو درخواست گزاری تاحال کوئی شنوائی نہ ہوئی علاقہ مکین حبیب احمد حافظ جیون لال محمد فلک شیر حاجی عزیز امد منشی عبدالرزاق دلاور حسین محمد بختاور دو یگر نے ہاتھوں میںاٹھائے برتنوں سمیت احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ میپکواہلکار ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کے مبینہ طور پر تیس ہزار روپے طلب کررہے ہیں اس سلسلے میں ایکسین سجاد حسین طارق سے رابطہ کیا گیا تو اس نے کہا کہ مجھے ابھی معلوم ہوا ہے جلد ہی لگادیا جائے گا۔