حکومتی ارکان اسمبلی کی مداخلت‘ اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں نے تجاوزات کیخلاف آپریشن روک دیا
محسن وال (نامہ نگار ) حکومتی جماعت کے منتخب نمائندوں کی مداخلت کی وجہ سے میاں چنوں شہر میں تجاوزات کے خلاف ہونے والا آپریشن روک دیا گیا اندرون شہر تجاوزات کے خلاف آپریشن کی بجائے تجاوزات مافیا کو کھلی چھٹی دے دی گئی جس کی وجہ سے میاں چنوں کے مصروف بازاروں میں تجاوزات مافیا کا راج ہے اور پیدل چلنے والے بزرگ شہری ،خواتین اور طلباء وطالبات کا گزرنا محال ہوچکا ہے باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے مقامی ایم این اے نے انجمن تاجران کے نمائندوں سے مل کر اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں کو تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے سے روک دیا ہے اور کہاہے کہ میں وزیراعلی پنجاب سے بات کروں گا کہ میاں چنوں میں آپریشن نہ کیا جائے۔