حکومت معاشی، اقتصادی ، داخلی اور خارجہ امور پر ناکام ہو چکی ہے، شیخ غیاث الحق
ملتان(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی لائرز فورم کے صدر شیخ غیاث الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معاشی ، سیاسی، اقتصادی، داخلی اور خارجہ امور پر مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے۔ ان اقتصادی اور معاشی پالیسیوں کی وجہ سے کوئی ادارہ یا بینک قرضہ دینے کیلئے تیار نہیں ہے۔ اشیاء خوردنوش بجلی گیس جیسی بنیادی ضروریات کے مہنگے ہونے کی وجہ سے غریب عوام بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ حالیہ ضمنی انتخابات میں عوام نے تحریک انصاف کی پالیسیوں اور انداز کو مسترد کر دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فورم کے دیگر وکلاء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ہے۔ مزید کہا ہے کہ ان تمام مسائل کا حل موجودہ حکومت کے استعفٰے ہیں۔ اس موقع پر پی ایل ایف عہدیدار عاصم پرویز خان ، مہر اقبال سرگانہ، میاں خالد مترو، فیاض بھٹہ، سید واجدحسین رضوی، سید اشتیاق حسین شاہ، کامران بھٹہ و دیگرموجود تھے۔