بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف نوجوان قیادت کو آگے لائے گی: جہانزیب کھچی
میلسی(نامہ نگار) تحریک انصاف یونین کونسل عمر کھچی کے صدر محمد عرفان خان کھچی نے اپنی رہائشگاہ موضع عمر کھچی میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی ، ممبر قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی اور تحریک انصاف کے دیگر رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ملک بھر کے نوجوانوں کی ترجمان سیاسی جماعت ہے بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف نوجوان قیادت سامنے لائے گی محمد عرفان خان کھچی علاقہ کی فعال اور متحرک سیاسی شخصیت ہیں اور آنے والے الیکشن میںیونین کونسل عمر کھچی سے انہیں اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ مزید کہا کہ میلسی شہر اور تحصیل بھر کی تعمیر وترقی ہماری اولین ترجیح ہے میلسی کے متعدد میگا پراجیکٹس کی تجاویز وزیر اعظم عمران خان کو دی گئی ہیں ہم ووٹروں سے کئے گئے تمام انتخابی وعدے پورے کریں گے ۔عشائیہ میں عالمگیر خان کھچی، فہد احمد خان کھچی ، ایم ایس ڈاکٹر عطاء محمد ظفر، صدر پریس کلب عزیز اللہ شاہ طاہر، حیدر خان، ناصر ممتاز خیرپوری ایڈووکیٹ، قیصر ممتاز خیرپوری ایڈووکیٹ، یوسف رضا گیلانی، علی رضا گیلانی اور دیگر معززین موجود تھے ۔