ہائیڈرویونین واپڈا میں33 ہزارخالی آسامیوںپر بھرتیاں کروانے میںناکام
ملتان (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرزیونین ( سی بی اے) یونین بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں 33 ہزار سے زائد خالی آسامیوں پر بھرتیاں کروانے میں ناکام ہوگئی۔ واپڈا میں چھ مسلسل ریفرنڈم میں کامیابی حاصل کرنے والی یونین سابق حکومت اور موجودہ حکومت سے چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کروانے میں ناکام ہوگئی۔ سال 2017ء میں تحریری امتحان اور انٹرویوز کیبعد میرٹ میں آنے والے 1163 نوجوانوں کیمعاشی قتل پر خاموشی اختیار کرلی۔ مارشل لائ2007ئ-1999ء میں ملازمتوں میں ملازمین کے بچوں کا کوٹہ 33 فی صد سے کم کرکے 20 فی صد کردیا گیا۔ یونین اس کوٹہ کو سیاسی حکومتوں کے دور میں دوبارہ 33 فی صد نہیں کرواسکی۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت18-2013ء میں ہزاروں افراد کو سیاسی بنیادوں پر بجلی کمپنیوں میں بھرتی کرلیا گیا۔ سیاسی بنیادوں پر قائم بورڈ آف ڈائریکٹرز ان تقرریوں کی منظوری دیتے رہے ملازمتوں کی عدم فراہمی کیباعث ہزاروں بے روزگار نوجوان زائد العمر ہو کر سرکاری نوکریوں کیلیے نااہل ہوگئے۔ بجلی کمپنیوں میں ایک لائن مین پرکم ازکم تین لائن مینوں کابوجھ ہے۔پیغام یونین اس حوالے سے وائٹ پیپر شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔