جاوید اختر انصاری کا یو سی 16کا دورہ،میٹر وروٹ کیوجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کا جائزہ لیا
ملتان(نمائندہ خصوصی)اسپیشل ایڈوائزر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے ٹرانسپورٹ ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری نے اے ڈی سی جی میر نواز کے ہمراہ گزتہ روز مدنی چوک یونین کونسل نمبر16شاہ رکن عالم کالونی نیو ملتان میں میٹرو روٹ کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کا جائزہ لیا اس موقع پر مقامی تاجر رہنمائوں چوہدری محمد الیاس ، میاں نزیر قریشی، رانا ندیم، چوہدری تنویر ایڈووکیٹ، عبداللہ، کاشف چوہدری، یونس قریشی، راناخاور، عارف، سلیم کمبوہ، رفیع الدین نے بتایا کہ ایم دی اے کی ناقص پلاننگ کی وجہ سے آج تک نہ تو کوئی انڈر پاس بنا اور نہ ہی فلائی اوور بن سکا ہے۔ گلشن مارکیٹ اور نیو ملتان کے رہائشیوں اور میٹرو ٹریک کے دونوں اطراف میں طلباو طالبات شدید ذہنی کوفت کا شکار ہیں اس موقع پر اسپیشل ایڈوائزر حاجی جاوید اختر انصاری اور اے ڈی سی جی میر نواز خان نے متاثرین کو یقین دلایا چند روز میں تاجران کی مشکل کا حل نکال لیا جائے گا اور راستہ بنانے کا کام شروع کر دیا جائے گا۔