خسرہ مہم کے دوران بچوں کی ویکسی نیشن کا سو فیصد ہدف حاصل کیا جائے: میاں شفیق ارائیں
لودھراں(نامہ نگار)رکن قومی اسمبلی میاں شفیق آرائیں نے کہا ہے کہ خسرہ مہم میں بچوں کی ویکسی نیشن کا سو فیصد ہدف حاصل کیا جائے ۔ انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں فیتہ کاٹ کر ضلع میں خسرہ مہم کاآغازکرتے ہوئے کہی۔ اس مو قع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خالد عمر قریشی ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم احمد،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اکرم، ایم ایس ڈاکٹر شعیب اقبال، ڈسٹرکٹ آفیسر ایمر جنسی باقر حسین، ڈاکٹر شوکت علی، ڈاکٹر محمد عامر، فوکل پرسن راشد گجر اور ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر ہیلتھ رائو اسلام ڈاکٹر شکیل شکور بھی مو جود تھے۔ سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ ضلع میںخسر ہ ویکسی نیشن کے اہداف کے حصول کے لئے مجموعی طور پر292ٹیمیں چھ ماہ سے سات سال تک کے دو لاکھ چھیاسی ہزار بچوں کو خسرہ کے ٹیکے لگانے کا ہدف پورا کرینگی۔