وزیر مملکت شبیر علی قریشی کی میپکو چیف کو غریب صارفین کو ریلیف دینے کی ہدایت
کوٹ ادو (خبر نگار) چیف ایگزیکٹیو میپکو ملتان شاہد حمید چوہان نے وزیر مملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں شبیر علی قریشی سے ان کے ڈیرہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ایس ای محمد سلیم خان تونسوی، سی سی ایم ظفرگل، ایکسین واپڈا میپکو زکریا فرقان، میاں رفیق احمد قریشی، میاںاعجاز قریشی، سید ماجد حسین گیلانی، ملک محمد شریف، میاں احسن قریشی، نذیر احمد وسیم ،ملک مختار احمد کھوکھر ،زاہدخان گرمانی ،جواد اسلم چانڈیہ نذیرخان چانڈیہ، طارق حسین چانڈیہ ودیگر بھی موجودتھے۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں شبیر علی قریشی نے چیف ایگزیکٹیو میپکو کو ہدایت کی کہ شہر میں بجلی کی ننگی اور لٹکتی تاریں ختم اوور لوڈ والے ٹرانسفارمر کی اپ گریڈیشن کی جائے۔ واپڈا کوٹ ادو میرٹ پر کام کرتے ہوئے غریبوں کو ریلیف دے جن کے بل زیادہ ہے ان کی قسطیں کی جائیں، بجلی چوری کی روک تھام کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے،کرپشن کا خاتمہ کیا جائے ناجائز جرمانے بند کئے جائیں اور صارفین پر ایف آئی آر کرانے کا سلسلہ بھی بند کیا جائے ۔