وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام آباد میں میڈیا یونیورسٹی کے قیام کیلئے جرمنی کے فنی تعاون کا خواہاں ہے ۔
پیر کے روز اسلام آباد میں پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے جرمنی کے فلم سازوں کو پاکستان آنے اور سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے کی دعوت دی ۔
اس موقع پر جرمنی کے سفیر نے کہاکہ پاکستان اور جرمنی وفاقی نظام سمیت مشترکہ اقدار رکھتے ہیں ۔
انہوں نے ملک میں ادارہ جاتی اصلاحات اور بدعنوانی کی روک تھام کیلئے حکومت کے اقدامات کو بھی سراہا ۔