ویمن یونیورسٹی ملتان کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس‘ 7ایجنڈا آئٹمز پر غور
ملتان(نمائندہ نوائے وقت)ویمن یونیورسٹی ملتان کی 4th اکیڈمک کونسل کا اجلاس قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرطلعت افزاء کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں تین بیرونی ممبران ڈاکٹر عمران شریف، ڈاکٹر میمونہ اور ڈاکٹر سعید احمد نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے تمام شعبوں کی چیئرپرسن اور رجسٹرار اور کنٹرول نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر7ایجنڈآیٹم زیر غور آئے جن میں گزشتہBASRاور بورڈ آف فیکلٹی کے منٹس کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ڈاکٹر عصمت ناز، ڈاکٹر سمعیہ خاکوانی اور پروفیسر قدسیہ خاکوانی نے قرارداد مذمت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا احترام ہر سطح اور ہر فورم پر کرنا ضروری ہے۔