عدالتی حکم عدولی پر 3 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری
ملتان ( سپیشل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے عدالتی حکم عدولی پر3 پولیس اہلکاروں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 29اکتوبر کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے تھانہ جلیل آباد میں درج مقدمہ سرکار بنام امین الحق میں بطور گواہ پیش نہ ہونے ہر سب انسپکٹر محمد افضل اور 2 اے ایس آئی محمد عاصم اور محمد ناصر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔