ضلع ملتان کے ڈپٹی ڈی ای اوز کے اعزاز میں تقریب حسن کارکردگی ایوارڈ دئے گئے
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان اور ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن شمع بناسپتی و کوکنگ آئل کے تعاون سے ضلع ملتان کے تمام تحصیلوں کے مردانہ و زنانہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو ان کی پرفارمنس پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایوارڈ دئے گئے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان مختار حسین نے محمد ریاض خان ڈی ای او سیکنڈری ملتان‘ رائو جاوید رفیق ڈی ای او ایلیمنٹری مردانہ‘ میڈم نصرت فردوس چودھری ڈی ای او زنانہ اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم کے ہمراہ ڈپٹی ڈی ای اوز رخشندہ قمر صدیق‘ حاجرہ بی بی‘ عائشہ سلطانہ‘ زاہدہ نسیم‘ میاں محمد خالد عالم‘ محمدطارق حبیب فاروقی‘ محمدجمیل قریشی اور نیک محمد شیخ مذکور کو حسن کارکردگی ایوارڈز دئے۔ تقریب میں ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری ملتان رانا ولایت علی‘ قائم مقام پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول ملتان ملک جہانگیراحمد انصاری‘ جنرل سیکرٹری ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن وقاص فرید قریشی اور ضلع ملتان کے سکولوں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔