دبئی پلٹ نوجوان میں ایڈز کی تشخیص‘ کانگو بخار کے شبہ میں مظفرگڑھ کا غلام حسین نشتر داخل
ملتان (وقائع نگار) دبئی پلٹ 22سالہ نوجوان میں ایڈز کی تشخیص ہو گئی۔ محمد عدنان محلہ نیک ٹائون ملتان کو شدید بخاری میں مبتلا ہونے پر طبی معائنہ کروایا گیا تو اس میں ایچ آئی وی پازٹیو آ گیا جسے علاج کے لئے نجی ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔ کانگو بخار کے شبہ میں مظفرگڑھ کے رہائشی 38سالہ غلام عباس کو نشتر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرکے علاج شروع کر دیا گیا ہے۔