کہروڑپکا میں قبرستانوں پر قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن آج شروع ہو گا
کہروڑپکا ( خبر نگار)شہر میںقبرستانوں پر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن آج سے شروع ہوگامنظوری اور دیگر لوازمات کے پورے کرنے کے سلسلے میں تمام ریکارڈ ڈپٹی کمشنر آفس میں بھجوادیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر اشفاق حسین سیال نے پریس کلب کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے بتایا کہ 20 سے زائد مقامات پر تجاوزات کے حوالے سے لسٹ مرتب کرلی گئی ہے قبرستانوں پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کو ترجیح دی جائے گی۔