نشتر ہسپتال میں جیب کترا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا‘ عوام نے درگت کے بعد تھانہ کینٹ پولیس کے حوالے کر دیا
ملتان (وقائع نگار) نشترہسپتال میں جیب کترا رنگے ہاتھوں جیب کاٹتے پکڑا گیا عوام نے مار مار کر درگت بنا دی اور بعد میں پولیس تھانہ کینٹ کے حوالے کر دیا شعبہ او پی ڈی نشتر ہسپتال میں اندرون شہر سے تعلق رکھنے والا مہران انور پرچی کاؤنٹر پر رش کی وجہ سے مریض کی جیب کاٹتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا لوگوں نے اسے موقع پر مارنا شروع کر دیا اور پولیس نے موقع پر آ کر اس کی جامہ تلاشی لی اور 40 ہزار روپے نقدی سمیت مہنگا موبائل فون برآمد کر کے اسے قانونی کارورائی کے لئے حوالات بند کر دیا ہے۔