ڈاکوؤں نے سیلزمین کو لوٹ لیا‘ تعاقب میں جانیوالی پولیس کی گولی لگنے سے رکشہ سوار خاتون زخمی
گگومنڈی(نامہ نگار)ڈاکوئوں کے تعاقب میں جانے والی پولیس کافائرلگنے سے رکشہ سوارخاتون زخمی۔مسلح ڈاکوجی ٹی روڈپرڈکیتی کی واردات کرکے 201۔ای بی کی جانب فرارہورہے تھے۔ گزشتہ قریب تین بجے دن میڈیسن کمپنی کاسیلزمین محمدسروراپنے ملازمین محمدنویداورناظم حسین کے ہمرہ موٹرسائیکل پرسوار ریکوری کرکے بوریوالاسے گگومنڈی آرہے تھے جب وہ اڈاطفیل آبادکے نزدیک پہنچے توCD70موٹرسائیکل سوارتین ڈاکوئوں نے انہیں روک لیااورگن پوائنٹ پران سے146000روپے نقدی اوردوموبائل چھین کر201۔ای بی کی جانب فرارہوگئے۔اسی دوران کارسوارپولیس اہلکاروں کاوہاں سے گزرہواجنہوں نے ڈاکوئوں کاتعاقب شروع کردیا۔عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے ڈاکوئوں پرفائرنگ بھی کی۔ زبیدہ بی بی نامی خاتون پولیس کافائرلگنے سے زخمی ہوگئی ۔زخمی خاتون کوٹی ایچ کیوبوریوالاپہنچادیاگیاہے۔