فنڈز ختم‘ میئر نے کارپوریشن ملازمین کی تنخواہوں کے اکائونٹ سے کوٹیشن ورک شروع کرا دیا
ملتان (خبرنگار خصوصی) میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے ترقیاتی فنڈز ختم ہونے پر ملازمین کی تنخواہوں کے اکائونٹ سے کوٹیشن ورک شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میئر ملتان چودھری نویدالحق آرائیں چیئرمینوں کو خوش کرنے کے لئے کوٹیشن ورک کے ذریعے ترقیاتی کام کرا رہے ہیں جس سے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔