ضلع ہوشیار پور میں ہمارے آبائی گاﺅں چنکوعہ میں عیدمیلادالنبی کا جشن ہفتہ بھر جاری رہتا تھا۔ ہزاروں کا مجمع ہوتا اور سبھی مذاہب کے لوگ شرکت کرتے۔ایک برس لنگر تقسیم ہونے لگا تو کسی نے واویلا شروع کر دیا کہ یہ صرف مسلمانوں کیلئے ہے۔ غیرمسلموں کو دینا ناجائز‘بلکہ حرام ہے۔
اس برس کے مہمان خصوصی سید عطاءاللہ بخاری تھے۔ رحمت اللعالمین کے موضوع پر پانچ گھنٹے کی تقریر کے بعد حجرے میں گئے ہی تھے کہ شور سن کر باہر آگئے۔ فرمایا ہفتہ بھر سے کونسی کانفرنس کر رہے ہو؟ جواب ملا‘ رحمت اللعالمین کانفرنس۔ بولے تمہاری باتوں سے تو لگتا ہے کہ رحمت المسلمین کانفرنس ہو رہی ہے۔ بھلے مانسو! آپ رحمت اللعالمین ہیں۔ سب کیلئے رحمت۔ تو بھلا ہندو‘ سکھ اور عیسائی نیازسے محروم کیونکر رہ سکتے ہیں؟ وہ نہیں کھائیں گے تو میں بھی نہیں کھاﺅں گا۔ یوں مسئلہ بطریق احسن حل ہو گیا تھا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024